قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — ملک میں افراطِ زر میں کمی کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہو چکا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، تاہم ہر اسکیم کے لیے شرح منافع میں تبدیلی مختلف سطح پر کی گئی ہے۔ سب سے نمایاں کمی سیونگ اکاؤنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے، جہاں منافع کی شرح ایک فیصد کم ہو کر 9.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے نئی شرح 10.9 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.52 فیصد ہو گیا ہے، جبکہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد 11.91 فیصد ہو گئی ہے۔

مزید برآں، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اسکیمز پر بھی منافع کی شرح 13.64 فیصد سے کم ہو کر 13.4 فیصد کر دی گئی ہے۔قومی بچت حکام کے مطابق شرحِ منافع میں یہ تبدیلی افراط زر کی حالیہ کمی، اسٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی اور معاشی استحکام کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ ماہرین معاشیات اس اقدام کو مالیاتی توازن اور انفلیشن کنٹرول کا حصہ قرار دے رہے ہیں، تاہم چھوٹے سرمایہ کاروں اور ریٹائرڈ افراد کے لیے یہ فیصلہ یقینی طور پر کم آمدن کا باعث بنے گا.

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 ہفتے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago