پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے ہوا، مگر دن کے اختتام تک سرمایہ کاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈیکس نے ایک موقع پر 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ کرتے ہوئے تاریخی سطح  ایک لاکھ 40 ہزار 202 پوائنٹس کو عبور کیا، مگر یہ اضافہ دیرپا ثابت نہ ہو سکا۔

کاروباری دن کے ابتدائی لمحات میں میوچوئل فنڈز، بینکس اور انشورنس سیکٹر کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جس سے انڈیکس میں تیزی آئی۔ تاہم جیسے جیسے دن گزرا، مارکیٹ غیر یقینی صورتحال اور منافع خوری کا شکار ہوتی گئی۔ مارکیٹ دن کے اختتام پر 165 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 254 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گویا دن بھر کے جھٹکوں کے بعد سرمایہ کاروں کو ایک غیر متوقع انجام کا سامنا کرنا پڑا۔

آج مارکیٹ میں 65 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 32 ارب روپے رہی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سرمایہ کار سرگرم رہے، مگر اعتمادی ماحول کمزور رہا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 5 ارب روپے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو اب 16 ہزار 635 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر زمین نالے میں آپریشن مکمل، گاڑی سمیت بہہ جانیوالے باپ بیٹی کا سراغ نا مل سکا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے دل…

1 ہفتہ ago