زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کھاد اور زرعی ادویات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): وزیراعظم شہباز شریف نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی، اور زراعت کے فروغ کے لیے کھاد اور زرعی ادویات پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جس کی ترقی ہی پاکستان کے اقتصادی استحکام کی ضمانت ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زراعت میں اصلاحات، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے، زرعی انفراسٹرکچر کی بہتری اور کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زرعی مشینری اور آلات پر عائد ٹیکسز کو بتدریج کم کیا جائے تاکہ جدید کاشتکاری کو فروغ حاصل ہو اور کسانوں کا بوجھ کم ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد صرف زراعت کو فروغ دینا نہیں بلکہ دیہی معیشت کو بھی مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی اجناس کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور فصلوں کی حفاظت کے لیے سٹوریج کیپسٹی میں اضافہ کیا جائے۔ شہباز شریف نے زور دیا کہ فارم میکینائزیشن کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، جس سے نہ صرف کسان کی پیداوار بڑھے گی بلکہ زرعی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کا نیشنل ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ ایکشن پلان کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور زرعی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جائیں گی، جس سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

مزید برآں، اجلاس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ قومی ٹیکنالوجی فنڈ کے منصوبے "اگنائٹ” کے تحت اب تک 129 زرعی اسٹارٹ اپس متعارف کروائے جا چکے ہیں، جو زرعی شعبے میں جدت اور نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر چین میں زرعی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی سکالرز کی وطن واپسی کے بعد ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago