جمعہ, مئی 9, 2025, 6:20 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

انسانیت کی موت!

مجھے پاکستانی ڈاکٹروں اور دُنیا کے دوسرے ڈاکٹروں کے علاج معالجے کے طریقہ کار میں کوئی فرق نظر نہیں آیا

in کالم
0 0
انسانیت کی موت!

انسانیت کی موت!

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انسانیت کی موت!

تحریر: صلاح الدین حیدر

آج میں دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک ایسے موضوع پر قلم اُٹھانے کی جسارت کر رہا ہوں، جہاں زندگی بچانے والی ، خود معاشرے کے ظلم وستم کا شکار ہو کر موت کی نیند سلادی گئی۔ جی ہاں یہ کوئی فرضی کہانی نہیں ، نہ ہی کسی افسانے یا ناول کا پلاٹ ہے۔ یہ جیتی جاگتی ہمارے اپنے ہاتھوں بنائی ہوئی تصویر ہے، جسے دیکھ کر خود بخو د دل خون کے آنسو رونے لگتا ہے، دیدہ چشم تر ہو جاتا ہے۔ آپ کی نذر پیش کیے دیتا ہوں، اگر آپ اپنے جذبات پر قابو کرسکیں تو ضرور بتائیے گا۔ ایک جوان خاتون، انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار، اس کے ساتھ کیا بیتی ، آپ بھی سینے۔ ڈاکٹر ارم ظہیر کے ساتھ کس قدر درندگی کا سلوک کیا گیا ، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیا ہم سب کے ضمیر واقعی مُردہ ہو چکے ہیں؟ کیا ہمارے لیے پیسہ ہی مقصد حیات رہ گیا ہے۔ انسانیت کا گلا گھونٹ دینے میں ہمیں لطف آنے لگا ہے۔ ایک ایسی خاتون جس نے ڈاکٹری کا امتحان بڑی محنت اور لگن سے پاس کیا اور پھر ہوا کیا ، وہ بے چاری ڈاکٹر جس کے دل میں عزت و آبرو سے آگے بڑھنے کی خواہش تھی، جہاں وہ انسانیت کی خدمت بھر پور طریقے سے کر سکے، کاش اُس کی ہمت کی داد دی جاتی۔ مگر جہاں پیسہ ہی سب کچھ ہو، وہاں اچھے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟ مالک کائنات جس نے ہمیں مسلمان گھرانے میں پیدا کر کے ہم پر احسان عظیم کیا اور قرآن، حدیث اور درود شریف جیسی نعمتوں سے سرفراز کیا، اُس کا کچھ تو حق ادا کر سکیں۔ دعا ہے کہ ہمارا ضمیر اور دین کا جذبہ دلوں میں دمِ آخر تک زندہ رہے، ایک مسلمان کی موت نصیب ہو، (آمین)۔

ڈاکٹر ارم نے کم عمری میں ہی MD ڈاکٹر آف میڈیسن) جیسی اعلیٰ ڈگری حاصل کرلی۔ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں، وہ بھی آپریشن کے ذریعے۔ تمام تر تکلیفات کو بھول کر بس وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے ، اس میں بجتی رہی۔ وہ بذات خود انسانیت کا جیتا جاگتا نمونہ تھی۔ ہنس مکھ، دل آویز مسکراہٹ ہر وقت اُس کے چہرے کو روشن رکھتی تھی۔ مریضوں کے ساتھ اُس کا رویہ شفقت وپیار سے لبریز تھا۔ ایسے انسان کی تو ہر شخص جو ذرا سا بھی ہمدردی کا جذبہ رکھتا ہو ) کو ہمت افزائی کرنا چاہیے، لیکن یہاں تو کہانی ہی دوسری تھی ۔ ارم نے نا صرف MD کی ڈگری حاصل کر لی تھی بلکہ کالج کے فزیشنز اینڈ سرجنز سے مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی جدو جہد میں پارٹ ون بھی کلیئر کر لیا تھا۔ پارٹ ٹو کی تیاری میں مصروف تھی تاکہ FCPS جو ماہرین کی ڈگری کہلاتی ہے ) جلد سے جلد حاصل کر کے خوشی محسوس کر سکے، جن صاحب نے مجھے یہ اطلاع حیدر آباد سے دی، اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ارم شاید پیشے کی اعلیٰ بلندیوں کو چھولیتی ، اُس جیسے ڈاکٹر پاکستان کے کسی بھی پبلک ہاسپٹل میں کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ ہمارے یہاں ڈاکٹر ز تو بے شمار ہیں لیکن افسوس ڈاکٹری نہیں ہے۔ تعلیم ہے تربیت نہیں ہے۔

یہی چیز ہمارے ڈاکٹروں اور تہذیب یافتہ دنیا کے ڈاکٹروں میں فرق سمجھانے میں مدد دیتی ہے۔ میں نے خود اپنا علاج پاکستان کے بیشتر ہسپتالوں، لندن اور امریکا کے نامور ہسپتالوں میں کروایا ہے۔ مجھے آج سے قریباً 30/28 سال پہلے دل کی دھڑکن بڑھ جانے کا عارضہ ہو گیا تھا، گھبراہٹ نے زندگی اجیرن کر رکھی تھی۔ مجھے پاکستانی ڈاکٹروں اور دُنیا کے دوسرے ڈاکٹروں کے علاج معالجے کے طریقہ کار میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔ بس ایک خیال بار بار ذہن کو مرتعش رکھتا تھا کہ ہمارے ڈاکٹروں نے دومنٹ آپ کی بات سنی اور فوری طور پر نسخہ لکھ دیا۔ لندن اور امریکا میں ایسا نہیں ہوتا، آپ ڈاکٹر سے نصف کیا دو گھنٹے بات کریں، وہ غور سے آپ کی بات سنے گا اور پھر بعد میں علاج یا دوا تجویز کرے گا، بلکہ لندن کے ہارلے اسٹریٹ میں ڈاکٹر سلک نے میرا حال پوچھا کہ اپنی پوری زندگی، خاندان کے بارے میں بتاؤ ، ایک ٹیپ ریکارڈر اُس نے آن کر دیا تھا اور قلم اور پیڈ پر نوٹ لینے کو تیار تھا۔ میں نے جب صرف اتنا کہا کہ ڈاکٹر میں آپ کو مختصراً اپنے بارے میں بتاتا ہوں تو اُس نے پلیں اوپر اُٹھا ئیں اور حیرت سے کہنے لگا کہ مختصر مگر کیوں، جب تک میں تمہاری زندگی کی پوری طرح معلومات حاصل نہیں کرلوں گا، میں علاج کیسے کروں گا۔

ڈاکٹر ارم بھی شاید ایسے ہی جذبے سے سرشار تھی۔ اُس نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے 2018 میں امتحان پاس کیا اور حیدر آباد کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں 18 گریڈ میں لگادی گئی ۔ مگر شومئی قسمت تو دیکھئے کہ اُس کی پوسٹنگ کے لیے رشوت مانگی گئی۔ اُس کا ڈومیسائل حیدر آباد کا تھا لیکن اُسے میر پور خاص میں پوسٹ کر دیا گیا۔ حیدر آباد میں پوسٹنگ کے لیے بھاری رقم طلب کی گئی۔ ایک ڈاکٹر کے ساتھ ایسا سلوک تو آپ خود سوچیں کہ بے چارے غریب مریضوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہوگا۔ ارم نے میر پور خاص میں ڈسٹرکٹ فزیشن کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کر دیا اور گریڈ 17 میں ہی حیدر آباد میں کام کرنے پر قانع رہی۔ تیسری دفعہ حاملہ ہونے پر اُسے میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا۔ گیا۔ ظلم پر ظلم ۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لیے بھی اُسے سروسز ہاسپٹل حیدر آباد بلایا گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارا نظام انصاف بھی اب تک صحیح نہیں ہو سکا۔ فریاد کریں بھی تو کس سے۔ بے چاری تڑپ تڑپ کر وہاں مرگئی۔ ڈاکٹر ارم نہیں مری تھی ، انسانیت کی موت ہو چکی تھی ، انسانیت کا گلا گھونٹ کر ایک ایسی ڈاکٹر، جو انسانی ہمدردی کے فرض اولین سے سرشار تھی، کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ اب بتائیں ہم حالات کا رونا نہیں روئیں تو کیا کریں۔

Previous Post

پی ٹی آئی کی ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر شدید تنقید، معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کا اعلان

Next Post

دی اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس دھماکا، 6 افراد زخمی اور عمارت کا آدھا حصہ منہدم

مزیدخبریں

کالم

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

05/09/2025
کالم

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں

03/15/2025
کالم

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ

03/14/2025
پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں
کالم

پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں

01/15/2025
آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟
کالم

آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟

01/07/2025
کالم

شائد نئے سال میں ہم عوام کے حالات بدل جائیں

01/01/2025
Next Post
بہاول پور: دی اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس دھماکا، 6 افراد زخمی اور عمارت کا آدھا حصہ منہدم

دی اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس دھماکا، 6 افراد زخمی اور عمارت کا آدھا حصہ منہدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

05/09/2025

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

05/09/2025

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

05/09/2025

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025

جولائی 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جنوری   اگست »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd