جمعہ, مئی 9, 2025, 11:45 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

آپریشن ’’عزم استحکام ‘‘، اوورسیز پاکستانیوں کو دھمکیاں اور پابندی

اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔ ایک طرف بدترین معاشی بحران ہے تو دوسری طرف سکیورٹی کے ایشوز نے سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررکھے ہیں

in کالم
0 0
آپریشن ’’عزم استحکام ‘‘، اوورسیز پاکستانیوں کو دھمکیاں اور پابندی

آپریشن ’’عزم استحکام ‘‘، اوورسیز پاکستانیوں کو دھمکیاں اور پابندی

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آپریشن ’’عزم استحکام ‘‘، اوورسیز پاکستانیوں کو دھمکیاں اور پابندی

تحریر: محمد اورنگزیب خان

اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔ ایک طرف بدترین معاشی بحران ہے تو دوسری طرف سکیورٹی کے ایشوز نے سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررکھے ہیں۔ معاشی بحران دن بدن گہرا ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف قرضہ دینے کے عوض مسلسل ایسی شرائط منوارہا ہے جس سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 50 فیصد ملکی آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے آچکی ہے۔ لوگوں کے لئے بجلی کا بل ادا کرنا اور پھر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنا ناممکن ہو چکا ہے۔ یہ ایک ایسا آتش فشاں ہے جس دن یہ پھٹا تو اس کا لاوا اس ہنستے بستے چمن کو سیاہی مائل کر دے گا۔ بجلی، گیس، پانی کا بل ادا کرنے کے بعد کسی غریب آدمی کے لئے مہنگا ترین پٹرول اپنی موٹر سائیکل کی ٹینکی میں بھروانا ناممکن ہو چکا ہے۔ لوگ ذہنی مریض بن کررہ گئے ہیں۔ دوسری طرف سکیورٹی کے مسائل اس قدر خطرناک ہو چکے ہیں کہ ہماری بہادر مسلح افواج روزانہ کی بنیاد پر مادر وطن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں۔ جب بھی کسی نوجوان خوبرو لیفٹیننٹ کپتان یا جوان کو شہید ہوتے دیکھتے ہیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ نہ جانے ان کے گھر والوں پر کیا گزرتی ہو گی ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے ۔ ہمیں اپنی نڈر افواج پر فخر ہے۔ ہماری افواج ملک کے جغرافیہ کی محافظ ہے، ہم جو عزت سے سو رہے ہیں تو اس کے پیچھے افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں ہیں۔ سوال یہ ہے یہ دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیوں نہیں ہورہا؟ کبھی آپریشن ضرب عضب، کبھی آپریشن ردالفساد اور کبھی عزم استحکام آخر یہ جنگ ہم پر کس نے مسلط کر دی اور ہم اس کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کیوں ہیں؟ یہ سوچنا منتخب حکومت اور پارلیمنٹ کا کام تھا مگر افسوس ہمارے پارلیمنٹ کی ترجیحات ملک کے معروضی مسائل سے یکسر مختلف ہیں۔
اس وقت پارلیمنٹ کے اندر معاشی بحران کے حل اور سکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے مباحثہ ہونا چاہیے تھا اور قوم کو یکسو کرنا چاہیے تھا مگر یہ دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کی ساری توجہ سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لئے ہے۔ تحریک انصاف پر پابندی کا اعلان سن کر ہر محب وطن شہری پریشان ہے۔ یہاں تک کہ اتحادی حکومت کے اندر بھی اس فیصلے کے اعلان پر تشویش ہے۔ آخر دکھتے ہوئے مسائل کو ایک طرف رکھ کر سیاسی انتقام کی روش اختیار کیوں کی جارہی ہے۔ ؟حکومت ایک ایسا گڑھا کھودنے پر بضد کیوں ہے جس میں وہ خود بھی گر سکتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور کاایک تفصیلی بیان نظر سے گزرا۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ آتش انتقام کی بجائے لوگوں کو اکٹھا کریں۔ اتحاد کی طاقت سے ہی ہم بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔
خرم نواز گنڈاپور نے بہت سنجیدہ بات کی ہے کہ سیاسی جماعتوں سے سیاسی عمل کے ذریعے ہی نمٹاجا سکتا ہے۔ ماضی میں سیاسی قائدین اور سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے نتیجے میں انتشار بڑھا۔ تحریک انصاف پر پابندی کی سوچ کو بدلا جائے۔ پابندی کے نتیجے میں عدم استحکام بڑھے گا اور پھر کمزور حکومت کے لئے معاملات سنبھالنا ممکن نہیں رہے گا۔ پابندی کے فیصلے سے خود حکمرانوں کی صفوں کے اندر اتفاق نہیں ہے۔ دانشور حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے اس وقت خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان میں ریاست مخالف عناصر بہت بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں،افواج پاکستان کے جوان افسر روزانہ کی بنیاد پر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے، اس وقت حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کرے،سب کو ساتھ ملائے تاکہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہو، اس سے پہلے جب آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا تو تمام سیاسی قوتوں نے رنجشیں ختم کر کے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا تھا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیاتھا تب جا کر آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنا ہوگا۔
خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی مشورہ دیا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوئیں لہٰذا سب ایک دوسرے کو معاف کریں اور ملک اور عوام کے لیے مل بیٹھیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے درست کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی اکثریتی جماعت کو طاقت کے زور پر اقلیتی جماعت بنایا گیا ریاست کمزور ہوئی یہ تجربہ 1970 میں بھی ہوا اور بعدازاں بھی بار بار یہ ناکام تجربات دہرائے گئے اور نتیجتاً آج ملک ترقی کرنے کی بجائے پانی، بجلی گیس، آٹا روٹی چینی کے چکر میں پھنسا ہوا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے ایک انتہائی اہم ایشو کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ بدترین معاشی بحران میں پاکستان کو آخری تعاون اوور سیز پاکستانیوں کا میسر ہے ۔ آئی ایم ایف چند ارب ڈالر دینے کے عوض 25 کروڑ عوام کی خوشیاں گروی رکھوا لیتا ہے مگر اوورسیز پاکستانی سال بھر اربوں ڈالر ترسیلات زر بھجوا کر پاکستان کو پائوں پر کھڑا رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں دھمکیاں دینے کی بجائے ان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کی بجائے، ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بجائے ان کا شکریہ ادا کیا جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے والے ملک اور قوم کی کوئی خدمت نہیں کررہے بلکہ مزید بحرانوں کو گہرا کررہے ہیں۔

Previous Post

امریکی یونیورسٹی نے بلی کواعزازڈگری دے کرسب کوحیران کردیا

Next Post

7دن میں 7عجوبوں کی سیر ،مصری شہری کا نیا عالمی ریکارڈ

مزیدخبریں

کالم

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں

03/15/2025
کالم

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ

03/14/2025
پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں
کالم

پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں

01/15/2025
آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟
کالم

آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟

01/07/2025
کالم

شائد نئے سال میں ہم عوام کے حالات بدل جائیں

01/01/2025
پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟
کالم

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

10/02/2024
Next Post
7دن میں 7عجوبوں کی سیر ،مصری شہری کا نیا عالمی ریکارڈ

7دن میں 7عجوبوں کی سیر ،مصری شہری کا نیا عالمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025

جولائی 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جنوری   اگست »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd