Categories: کالم

جماعت اسلامی کادھرنامہنگائی سے تنگ عوام کیلئے امید کی کرن ؟

اسماعیل ہانیہ کے قتل کیلئے ایرانی ایجنٹوں کااستعمال، متعدد فوجی افسران بھی گرفتار

محسن شہزاد مغل

جماعت اسلامی کادھرناوقت گزرنے کیساتھ ساتھ عوام کیلئے ایک امیدکی کرن بنتاچلاجارہاہے جیسے جیسے عوام کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہورہی ہے اسی طرح دھرنابھی مزیدمضبوط اورعوامی قوت بن رہاہےامیرجماعت اسلامی اپنے موقف پرمکمل طرح سے ڈٹے ہوئے ہیں کہ ہم اپناحق لئے بغیرنہیں اٹھیں گےدوٹوک جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کوکہاہے کہ آپ جومرضی بیان دے دیں مطالبات توآپ کوتسلیم کرناپڑیں گےدوسری طرف حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پردنیابھرکے لوگوں کے دلوں میں جوشک تھاوہ سچ ثابت ہوتانظرآرہاہے دنیابھرمیں زیادہ ترلوگ یہی کہہ رہے تھے اتنابڑاسانحہ اتنی آسانی سے ہونہیں سکتاجتناآسان ہدف اسماعیل ہانیہ کوبنایاگیاتھا بہرحال جوبھی ہے لیکن اب وقت تبدیل ہوتانظرآرہاہے آنے والے حالات کیاآتے ہیں کچھ بھی کہناآسان نہیں ہے جوبھی حالات ہیں وہ عالمی جنگ کی طرف بڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں ایران بھی اسرائیل پرحملے کااعلان کرچکاہے اورایران نے یہ بھی ثابت کردیاہے کہ وہ واقعہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پرسنجیدہ ہے جیسے اس نے کارروائیاں شروع کی ہیںایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ اسماعیل ہانیہ کواسرائیل نے ایرانی ایجنٹوں کی مددسے دھماکے میں شہید کروایاہےجس پرایران نے کاررروائیاں شروع کردی ہیں اورحماس رہنماء اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد متعدد فوجی اور انٹیلی جنس افسروں کو گرفتار کیاگیاہےامریکی اخبار کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلی جنس اور فوجی افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے ایران کے فوجی ذرائع کے مطابق اسماعیل ہانیہ جہاں مقیم تھے وہاں کے گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کوبھی حراست میں لے لیا گیا ہےاسماعیل ہانیہ پر تہران میں قاتلانہ حملہ ایران کی سکیورٹی کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے اور اسی وجہ سے ایران کی پاسداران انقلاب کی خصوصی انٹیلی جنس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے تین کمروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا اور ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو بھی موجود ہے دھماکا خیز مواد نصب کرنیوالے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے اور مواد کو ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیاہانیہ اکثر ایران کے دوروں کے دوران اسی عمارت میں قیام کیا کرتے تھے اصل منصوبے کے تحت اسماعیل ہانیہ کو مئی 2024 میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے موقع پر قتل کیا جانا تھا مگر اس منصوبے کو اس وقت عملی جامہ نہیں پہنایا گیا کیونکہ عمارت میں بہت بڑا مجمع تھا اور آپریشن کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھےامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےراولپنڈی میں دھرنے سے دھواں دھارخطاب کرتے ہوئے حکومت کودوٹوک جواب دے دیاہےکہ ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں چاہے جوکچھ ہوجائے اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گےیہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں ایک موڑ ثابت ہوگا اور سیاسی عمل عوام کے مسائل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر دھرنے میں لوگوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور ان شاء اللہ کراچی میں بھی دھرنا ہوگاجماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی امیدوں کا ترجمان بن گیا ہے اور دھرنے کے مطالبات حقیقت پر مبنی ہیں ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتےبجلی کے بلوں سے لوگوں کی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قطر نماز جنازہ کیلئے روانہ ہوئے تو ائیرپورٹ پر ایسے لوگ ملے جنہوں نے موٹر سائیکل بیچ کر بجلی کے بل ادا کئےاضافی ٹیکس آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ ختم ہونی چاہیے اور عوام اضافی ٹیکسز ادا نہیں کریں گے غریب، مڈل کلاس اور تاجر سب پریشان ہیں اور چاول، چینی اور آٹا پر سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے حکومت ذاتیات اور خاندان کی سیاست پر توجہ دے رہی ہے لیکن پاکستان میں نیا کلچر متعارف کرایا جا رہا ہے اور ملک میں الیکٹیبلز کی سیاست ختم ہو رہی ہے مذاکرات کے دو دور ہوئے ہیں مگر حکومت ہماری کسی بات کا جواب نہیں دے رہی تین دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہوئی ہے اور تمام مذاکرات عوام کے سامنے ہونگےوزیراعظم ان کی بھتیجی اور بیوروکریٹس سے سوال کیا کہ وہ چھوٹی گاڑیوں میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے اور 1300 سی سی گاڑی میں پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں ہوتا عوام حکومتی مراعات اپنے بلوں میں کیوں ادا کریں؟ حکومت کے پاس تنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ریلیف دینا ہوگا اور قوم کے سامنے اپنی مراعات کم کرنے کا اعلان کیوں نہیں کرتے؟حافظ نعیم نے پاک ایران گیس پائپ لائن میں خلاف ورزی پر عالمی عدالت کے خوف کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ جو معاہدے غلط ہوں، ان کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آج دھرنے کے شرکا فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کریں گے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago