اتوار, جولائی 6, 2025, 7:07 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

بنگلہ دیش میں انقلاب۔۔۔۔طلباء اپناحق لینے میں کامیاب

طلبا تحریک کے راہنمائوں نے آرمی چیف کے عبوری حکومت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی صدارت میں قائم کیا جائے

in کالم
0 0
بنگلہ دیش میں انقلاب۔۔۔۔طلباء اپناحق لینے میں کامیاب

بنگلہ دیش میں انقلاب۔۔۔۔طلباء اپناحق لینے میں کامیاب

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلہ دیش میں انقلاب۔۔۔۔طلباء اپناحق لینے میں کامیاب

محسن شہزاد مغل
محسن شہزاد مغل

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلباء کےشروع ہونےوالے احتجاج نے بلآخر بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کواستعفیٰ دینے پرمجبورکرہی دیا،استعفیٰ کیابلکہ اسے ملک چھوڑ کربھی بھاگناپڑا آخری اپنی تقریربھی ریکارڈ نہ کرواسکی ۔بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا طلباکیخلاف دیاجانےوالابیان ان کی کرسی لے ڈوبا ،انہوں نے کہاتھاکہ سڑکوں پرنکلنے والے طلبا نہیں دہشت گردہیں اورانہوں نے فوج کوگولی چلانے کاحکم دیاتھا لیکن فوج نے حکم ماننے سے انکارکردیاجس کے بعد حالات مزیدکشیدہ ہوگئے اورانہیں استعفیٰ دے کربھاگناپڑا حالانکہ وہاں صرف کوٹہ سسٹم کیلئے احتجاج کیاجارہاتھامیں یہاں ایک اوربات کاذکرکرتاچلوکے پاکستان میں بھی جوحالات پیداہوگئے ہیں وہ بھی آنےوالے وقت میں اچھادکھائی نہیں دے رہے کیونکہ بنگلہ دیش میں صرف کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبا نے احتجاجی تحریک چلائی تھی لیکن پاکستان میں تو ملکی حالات اس سےبالکل مختلف ہیں مہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیابجلی، گیس کے بل جمع کروانے کیلئے عوام کے پاس پیسے نہیں ہیں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اگریہاں احتجاجی تحریک چل پڑی تو یہاں کے حالات تو بہت خطرناک ہوجائینگے ابھی توصرف پاکستان میں ایک جماعت اسلامی پچھلے چند دن سے احتجاجی دھرنادئیے بیٹھی ہے اورحکومت ان کوبہت آسان لے رہی ہے ان کیساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات بھی ہوتے نظرنہیں آرہے ۔
بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد انہوں نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیاحسینہ واجد اور ان کی بہن کو فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت بھیجا گیا حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کروانا چاہتی تھیں لیکن انہیں موقع نہیں مل سکا۔ مظاہرین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا جس پر قابو پانے کیلئے سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود تھی حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد ڈھاکہ کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا تے رہے اور لاکھوں افراد سڑکوں پر ہی جمع رہے ۔ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی تحریک نے پرتشدد مظاہروں کو جنم دیا جن میں مجموعی طور پر 300 ہلاکتیں ہو چکی ہیںجھڑپوں میں 14 پولیس افسروں سمیت 95 افراد جان سے گئے ہیں۔
جولائی میں شروع ہونے والا احتجاج ابتداء میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تھا مگر یہ جلد ہی حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو گیا 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئےتھے جن کے نتیجے میں 200 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور آخرکار سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کاحکم دے دیاتھافوج نے غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی تھی حکومت نے پیر سے بدھ تک عام تعطیل کا اعلان کیا وزیراعظم حسینہ واجد نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے نکلے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی کہ ان دہشت گردوں کو سختی سے کچل دیں76 سالہ حسینہ واجد نے 2009 سے بنگلہ دیش پر حکمرانی کی اور جنوری میں مسلسل چوتھے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جب مرکزی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھاایک خبریہ بھی ملی ہے کہ شیخ حسینہ واجدکے بیٹے نے فوج سے رابطہ کرکے کہاتھاکہ وہ ان کی والدہ کے اقتدارپرکسی بھی طرح کے قبضے کی کوشش کوناکام بنائیںامریکہ میں مقیم صجیب وازید جوئی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں اور آئین کو برقرار رکھیں اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں نہ آنے دیں، یہ آپ کا فرض ہےبنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حال ہی میں ایک اہم اقدام کے تحت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے صدر شہاب الدین کی جانب سے یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں جاری سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہےصدر نے اس فیصلے کا اعلان ایک ملاقات کے دوران کیا، جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیاخالدہ ضیاء کی رہائی کے حکم کے بعد اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں کچھ بہتری آئے گی۔دوسری طرف بنگلہ دیش کےآرمی چیف وقارالزماں نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کااعلان کردیاہے انہوں نے قوم سےخطاب کیااورکہاکہ ملک کومخلوط حکومت کے ذریعے چلایاجائیگا بنگلہ دیش کے فیصلے فوج کرے گی اوربنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عوام سے وعدہ کیاکہ ان کے تمام مطالبات پورے کئے جائینگے عبوری حکومت بنانے کیلئے بات چیت چل رہی صدرسے بھی جلد ملاقات کروں گاملاقات کے دوران صدرسے عبوری حکومت پربات چیت ہوگی۔جلد ہی مسائل کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔طلبا تحریک کے راہنمائوں نے آرمی چیف کے عبوری حکومت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کی صدارت میں قائم کیا جائے۔

Tags: #BangladeshProtests #SheikhHasinaResigns #QuotaSystem #StudentDemonstrations #BangladeshCrisis #MilitaryIntervention #PoliticalUnrest #DhakaProtests #EconomicCrisis #PakistanSituation
Previous Post

چینی شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

Next Post

عبوری حکومت کے قیام سے پہلے: امیر جماعت اسلامی کا قوم کو چوکیداری کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ

مزیدخبریں

کالم

خاموش دنیاؤں کے مسافر

07/05/2025
کالم

اسرائیل-ایران کشیدگی کا پاکستان پر اثر

06/20/2025
کالم

مہنگائی کا مخمصہ: پاکستان کی معیشت کا آئینہ

06/04/2025
کالم

آرمی چیف جنرل عاصم مُنیر کی قیادت اور پاک فوج کی کامیابی

05/11/2025
کالم

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

05/09/2025
کالم

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں

03/15/2025
Next Post
عبوری حکومت کے قیام سے پہلے: امیر جماعت اسلامی کا قوم کو چوکیداری کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ

عبوری حکومت کے قیام سے پہلے: امیر جماعت اسلامی کا قوم کو چوکیداری کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

مودی سرکار کی عالمی سطح پر سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی مہم بے نقاب

07/06/2025

محرم الحرام کے دوران اشتعال انگیزی پر سوشل میڈیا پر 18 گرفتار، 19 مقدمات درج

07/06/2025

"معاہدہ ابراہیمی کا مقصد مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے” – نجم سیٹھی کا انکشاف

07/06/2025

"غزہ میں کربلا دہرایا جا رہا ہے، لیکن عالم اسلام بدستور خاموش ہے” – وزیر دفاع خواجہ آصف

07/06/2025

ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات

07/04/2025

خواجہ آصف کے ساتھ کبھی مثالی تعلقات نہیں رہے. حنیف عباسی

07/04/2025

اگست 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« جولائی   ستمبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd