Categories: کرائم

حسینہ واجد کی ممکنہ واپسی، کیا انتخابات کے بعد بنگلہ دیش میں نئی تاریخ رقم ہوگی؟

نئے انتخابات کروانے کے فیصلے کے بعد ان کی والدہ شیخ حسینہ واجد اپنے وطن واپس آ سکتی ہیں.سجیب واجد

حسینہ واجد کی ممکنہ واپسی،کیا انتخابات کے بعد بنگلہ دیش میں نئی تاریخ رقم ہوگی؟

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکومت کے نئے انتخابات کروانے کے فیصلے کے بعد ان کی والدہ شیخ حسینہ واجد اپنے وطن واپس آ سکتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ انتخابات میں حصہ لیں گی یا نہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حسینہ واجد حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں، نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی گئی، جسے انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سجیب واجد جوئی، جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، نے روزنامہ ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بھارت میں موجود ہیں اور عبوری حکومت کے انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد وہ بنگلہ دیش واپس جا سکتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ 76 سالہ حسینہ واجد دوبارہ الیکشن لڑیں گی یا نہیں۔

سجیب واجد جوئی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کی موجودہ مدت کے اختتام کے بعد ان کا سیاست سے ریٹائر ہونے کا ارادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود سیاست میں سرگرم نہیں تھے لیکن حالیہ واقعات کے بعد پارٹی کے لیے متحرک ہونا پڑا اور اب وہ پارٹی کی قیادت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو بنگلہ دیش میں کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد حسینہ واجد، جو گزشتہ 15 سال سے اقتدار میں تھیں، عہدہ چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔ ان مظاہروں میں طلبہ رہنماؤں کی قیادت میں سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

حسینہ واجد کے استعفے کے بعد محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا، جبکہ عبوری حکومت کے دیگر ارکان کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago