اوکاڑہ میں نوجوان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، سالی زخمی

ثقلین نے غصے میں آکر چھری سے وار کرکے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا

اوکاڑہ میں نوجوان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، سالی زخمی

اوکاڑہ کے محلہ فرید آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، جبکہ اس کی فائرنگ سے سالی شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، نوجوان ثقلین کی بیوی حمیرا روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔ ثقلین اسے منانے کے لیے آیا تھا، مگر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی۔ اس دوران، ثقلین نے غصے میں آکر چھری سے وار کرکے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔ جب حمیرا کی بہن نے اسے بچانے کی کوشش کی، تو ملزم نے اسے بھی زخمی کر دیا۔

قتل کے بعد، ملزم ثقلین گھر سے باہر نکل آیا اور وہاں خود پر بھی چھری سے حملہ کرکے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آسکیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago