Categories: کرائم

زیادتی کی کوشش ,بہو کی شکایت پر سسر گرفتار

متاثرہ خاتون کوثر کی دس سال قبل ملزم حنیف کے بیٹے سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں

زیادتی کی کوشش,بہو کی شکایت پر سسر گرفتار

لاہور میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، پولیس نے ایک شخص کو اپنی بہو کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق، متاثرہ خاتون کوثر کی دس سال قبل ملزم حنیف کے بیٹے سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے سسر، ان کے شوہر کی غیر موجودگی میں ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے وہ انہیں ہراساں کر رہا تھا۔ آخر کار خاتون نے اپنے سسر کے خلاف تھانے میں درخواست دائر کی جس کے بعد ملزم گھر سے فرار ہو گیا۔

خاتون کی شکایت پر کوٹ لکھپت پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تہت پھاٹک کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے مجرموں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago