خواتین سے جنسی زیادتی کے کیسزمیں پنجاب سرفہرست،دیگر صوبوں کے بھی تشویشناک اعداد و شمار

ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے 7,010 واقعات میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں پیش آئے

خواتین سے جنسی زیادتی کے کیسزمیں پنجاب سرفہرست،دیگر صوبوں کے بھی تشویشناک اعداد و شمار

لاہور: ملک بھر میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات میں سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جسمانی و جنسی تشدد، اغوا، قتل اور دیگر جرائم کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے کیسز میں پنجاب سرفہرست ہے، جہاں ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے 7,010 واقعات میں سے 6,624 کیسز اسی صوبے میں پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں خواتین کے اغوا کے کیسز سب سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے، جن کی تعداد 1,666 رہی، جبکہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے واقعات میں بھی سندھ پہلے نمبر پر رہا۔ یہاں 258 خواتین قتل ہوئیں، جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے کل قتل کا تقریباً نصف ہیں۔

رپورٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر تحفظ فراہم کریں، تاکہ سنگین نوعیت کے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کے مطابق یہ رپورٹ صوبائی پولیس ڈیپارٹمنٹس سے حاصل کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، جس میں 2023 کے دوران پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کے کیسز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن ابھی بھی ہزاروں واقعات غیر رپورٹ شدہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں عصمت دری کے کیسز میں پنجاب کا حصہ 94.5 فیصد ہے۔ پنجاب میں 6,624 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ میں 188، خیبر پختونخوا میں 187 اور بلوچستان میں 11 واقعات پیش آئے۔

اغوا کے کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے، جہاں 1,666 خواتین کو اغوا کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں پنجاب میں 562، بلوچستان میں 163 اور خیبر پختونخوا میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سید کوثر عباس نے سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہاں 258 واقعات ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 129، پنجاب میں 120 اور بلوچستان میں 26 خواتین قتل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں میں رپورٹ کیے گئے کیسز میں نمایاں فرق اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ سندھ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان جیسے علاقوں میں خواتین کے خلاف تشدد کم ہے بلکہ سماجی بدنامی اور خاندان کی طرف سے حمایت کے فقدان کے باعث یہ کیسز رپورٹ نہیں ہو پاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کو ٹریک کرنے کے لیے ایک قومی ڈیٹا بیس سیل قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس تک عوام کو ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے رسائی حاصل ہو سکے گی۔

سید کوثر عباس نے زور دیا کہ ان حساس کیسز کو سنجیدگی سے لیا جائے، پولیس کو خصوصی تربیت دی جائے اور مقدمات کا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے کام کرنا چاہیے، اور جو ملزمان ان جرائم میں ملوث ہوں ان کے خلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

سید کوثر عباس نے صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق کیسز کے اندراج میں اضافے پر پولیس کی کوششوں کو سراہا، لیکن ساتھ ہی اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ہزاروں کیسز اب بھی رپورٹ نہیں ہوتے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ان مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ضرورت ہے اور اعداد و شمار کی شفافیت کو بہتر بنایا جائے، تاکہ غیر رپورٹ شدہ کیسز کا فرق کم ہو سکے اور قانون ساز ادارے بہتر فیصلے کر سکیں۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 ہفتے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago