ہری پور میں دل دہلا دینے والی واردات، خاتون اور تین مرد ذبح

ذبح ہونے والوں میں خاتون جمیلہ، صغیر احمد، سفیر احمد، اور عدیل احمد شامل ہیں۔ حملے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

ہری پور میں دل دہلا دینے والی واردات، خاتون اور تین مرد ذبح

ہری پور کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقے ہلی نائیاں دی گلی کے دورافتادہ گاؤں میں صبح سویرے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بے دردی سے ذبح کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق صبح کے وقت گھر میں سوئے ہوئے افراد پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھ گیا۔

ذبح ہونے والوں میں خاتون جمیلہ، صغیر احمد، سفیر احمد، اور عدیل احمد شامل ہیں۔ حملے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ جمیلہ اور عدیل احمد شدید زخمی حالت میں پائے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

پولیس تھانہ مکھنیال نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سرکل ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موقع پر موجود ہیں تاکہ اس بہیمانہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکے۔ اس وقت علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر چکا ہے، اور مقامی لوگوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پولیس کی طرف سے اس وحشیانہ کارروائی کی تفتیش جاری ہے اور جلد از جلد ملزمان کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

2 مہینے ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

8 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

8 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

11 مہینے ago