عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے نے اپنی کہانی سے لوگوں کو حیران کردیا ہے، جو گزشتہ 8 سال سے ایک اسپتال کے باہر موجود ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹن نامی یہ مرغا بولیویا کے علاقے سانتا کروز میں واقع آنکولوجی انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرن بولیویا کے باہر اس وقت آیا تھا جب وہ ابھی چوزہ تھا۔ اس کا مالک کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوا تھا، جہاں بعد ازاں اس کا انتقال ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مالک کی موت کے بعد سے مارٹن نے اسپتال کا احاطہ نہیں چھوڑا اور وہیں رہنے لگا۔ اسپتال کا عملہ اور قریبی دکانوں اور دفاتر میں کام کرنے والے افراد اسے کھانا فراہم کرتے ہیں۔
مارٹن ان لوگوں کے قریب چلا جاتا ہے جو اسے کھانا دیتے ہیں۔ اس کی موجودگی سے مانوس ہونے والے افراد اسے پکڑنے کی کوشش نہیں کرتے تاکہ وہ اسپتال کے قریب ہی رہ سکے۔
مارٹن زیادہ تر خاموش رہتا ہے، تاہم اسپتال کے مریض، ان کے رشتے دار اور عملہ اسے وفاداری اور استقامت کی علامت سمجھتے ہیں۔ اسی وجہ سے اسے ’’بولیویا کا ہاچیکو‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ہاچیکو جاپان کا ایک مشہور کتا تھا جو اپنے مالک، ایک پروفیسر، کو روزانہ ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے اور ان کی واپسی پر استقبال کرنے جاتا تھا۔ مئی 1925 میں پروفیسر کی وفات کے بعد بھی ہاچیکو تقریباً 9 سال 9 ماہ تک روزانہ اسی اسٹیشن پر اپنے مالک کی واپسی کا انتظار کرتا رہا۔ اس کی کہانی آج بھی وفاداری کی ایک لازوال مثال سمجھی جاتی ہے۔
لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا (فلو) سے بچاؤ کی ویکسین بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، جبکہ دستیاب ویکسین…
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے طویل ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟ جنوبی افریقا…
ایپل نے رواں سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 متعارف نہیں کرائے، تاہم نئی لیک…
ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی ملتان…
کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع…
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے…