ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، پھوپھی نے ملزم کے ساتھ ہونے والے تکرار کی ساری کہانی بتا دی

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی لرزہ خیز واردات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جو نہ صرف ہوش اُڑا دینے والی ہے بلکہ سوشل میڈیا کی اندھی دنیا میں پروان چڑھتے ہوئے زہریلے تعلقات کی سنگینی کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق ثنا کی پھوپھی، جو واردات کے وقت گھر میں موجود تھیں، نے پولیس کو جو بیان دیا وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ ثنا یوسف اور ملزم عمر حیات عرف "کاکا” کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو رہی تھی۔ ثنا نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لیے نرمی سے کہا، "غصہ نہ کرو، میں پانی لاتی ہوں۔” لیکن اسی دوران تلخی بڑھی، جس پر ثنا نے وارننگ دی: "گھر کے اندر اور باہر کیمرے لگے ہیں، کچھ ہوا تو تم ذمہ دار ہوگے۔”

پھوپھی کے مطابق یہ کہہ کر ثنا اندر گئی، مگر عمر حیات نے یہ سب باتیں نظرانداز کرتے ہوئے پستول نکالا اور ثنا پر دو گولیاں چلا دیں، جو سیدھا اس کے سینے میں لگیں۔ گولیاں چلنے کی آواز سن کر اہل محلہ اور گھر والے گھبرا کر جمع ہوئے، لیکن ملزم تب تک دوسری منزل سے اتر چکا تھا اور گلی کے کونے سے دوڑتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے فوراً بعد اپنا ٹک ٹاک یوزر آئی ڈی بھی تبدیل کر لیا اور اسلام آباد سے فیصل آباد فرار ہو گیا۔ شبہ ہے کہ فرار کے وقت گاڑی پہلے سے منصوبے کے مطابق قریب ہی کھڑی تھی، جس میں سوار ہو کر وہ کشمیر ہائی وے سے موٹروے کے ذریعے فیصل آباد روانہ ہوا۔

تاہم جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیجز، اور پولیس کی فوری کارروائی نے بالآخر قاتل کو گرفتار کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور اسے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago