اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم عمر حیات عرف "کاکا” نے مقتولہ سے دوستی کی متعدد کوششیں کیں، جو بار بار مسترد ہونے پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے مطابق، ملزم نے ثنا یوسف سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی، لیکن ہر بار انکار کا سامنا کرنے پر اس نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے 113 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور 300 سے زائد فون کالز کا تجزیہ کر کے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ ملزم نے ثنا یوسف کو دو گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے، جہاں صارفین #JusticeForSanaYousaf کے تحت انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…