معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی، قاتل عمر حیات کی ناراضگی کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے قاتل عمر حیات عرف "کاکا” نے یک طرفہ تعلق میں ناکامی اور ملاقات سے بار بار انکار پر طیش میں آ کر یہ اندوہناک قدم اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ ثناء یوسف اور ملزم عمر حیات کے درمیان 29 مئی کو ملاقات طے ہوئی تھی، جو کہ ثناء کی 17ویں سالگرہ کا دن تھا۔ عمر حیات فیصل آباد سے مہنگے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور تقریباً چھ گھنٹے تک مسلسل ثناء کو کالز کر کے ملاقات کی درخواست کرتا رہا۔ تاہم، ثناء اسے ٹالتی رہی اور بالآخر ملاقات سے انکار کر دیا، جس پر عمر غصے میں آ کر واپس فیصل آباد روانہ ہو گیا۔

بعد ازاں دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوا اور معاملہ وقتی طور پر حل ہو گیا۔ 2 جون کو دوبارہ ملاقات طے ہوئی، جس دن یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق عمر حیات صبح 5 بجے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، جہاں اس نے ایک آن لائن فورچیونر گاڑی کرایے پر حاصل کی اور مقتولہ کے گھر کے قریب پہنچ کر 12 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء مسلسل ملاقات مؤخر کرتی رہی، اور شام تقریباً ساڑھے چار بجے اس نے والدین کی موجودگی کا بتا کر ملاقات سے صاف انکار کر دیا، جس پر ملزم عمر شدید غصے میں آ گیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی لمحے اس نے قتل کا فیصلہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ یک طرفہ تعلق میں ناکامی، بار بار کے انکار اور جذباتی طغیانی کے باعث ہوا۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago