پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس کے تحت صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور 19 مقدمات درج کیے گئے۔
ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز کے دوران سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 16 واقعات فیس بک پر، 3 واٹس ایپ پر اور 6 دیگر پلیٹ فارمز پر پیش آئے۔ ان میں سے 19 کیسز پر فوری مقدمات درج کرتے ہوئے 18 افراد کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران مجموعی طور پر 130 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 148 افراد کو اشتعال انگیزی، نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت، اشتعال اور فرقہ واریت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور سماجی امن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ کسی کو بھی فرقہ واریت، نفرت انگیزی یا اشتعال دلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مودی حکومت کی جانب سے سکھوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی ریاستی کارروائیاں ایک بار پھر…
سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف…
سیالکوٹ میں یوم عاشور کے جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے حضرت…
کالم:خاموش دنیاؤں کے مسافر بقلم: کاشف شہزاد ماما اور پاپا مجھے بھی بولنا ہے, یہ وہ جملہ ہے جو اکثر…
آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں جاری 17ویں ای سی او (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز…
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ…