لاہور: بیجنگ انڈر پاس پر ڈبل کیبن گاڑی کے گارڈز کی فائرنگ اور تشدد، ملزمان فرار

لاہور (13 مارچ): لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے میں سیکیورٹی گارڈز نے سرعام ایک شہری پر تشدد کیا اور فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ بیجنگ انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں ویگو ڈالے میں سوار گارڈز نے شہری کو روکا، فائرنگ کی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، ایک کار سوار شہری پر مسلح سیکیورٹی گارڈز نے پہلے سیدھی گولیاں چلائیں اور پھر اسے زدوکوب کیا۔ متاثرہ شہری نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی، ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق جیسے ہی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، ڈولفن ٹیم نمبر 17 فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ تاہم ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا، جس سے اہم شواہد برآمد ہوئے جن میں تین رائفلیں، گولیوں سے بھرے میگزین، گاڑی پر پولیس فلیشر (جسے غیرقانونی طور پر لگایا گیا تھا) اور اونیکس سیکیورٹی کمپنی کی جیکٹس شامل ہیں

متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح سیکیورٹی گارڈز نے میری گاڑی روکی اور ایک گارڈ نے سیدھا فائر کر دیا۔ جب میں گاڑی سے اترا، تو دوسرا فائرنگ کر رہا تھا، لیکن درمیان میں لوگ آ گئے، جس کی وجہ سے میں محفوظ رہا۔ اگر موقع پر لوگ نہ ہوتے تو وہ مجھے دوسرا فائر مار دیتے۔ میں نے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ ڈالہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ شہری کے مطابق، ملزمان کی تعداد 15 سے 20 تھی، جو مختلف گاڑیوں میں موجود تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ویڈیوز بھی بنائیں، جن میں واقعے کے مناظر محفوظ ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اونیکس سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا، اور ملزمان کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لینے کا حکم دیا۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago