کوٹری (ایم وائے کے نیوز) — جامشورو کے علاقے کوٹری میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی گھر سے چار افراد کی تین دن پرانی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور ان کے دو کمسن بچے شامل ہیں۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت عمران احمد خان، اس کی اہلیہ عالیہ اور دو بچوں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور واقعہ غیرت کے نام پر قتل معلوم ہوتا ہے۔
ظفر صدیقی کے مطابق مقتول عمران احمد خان کا تعلق بلوچستان سے تھا اور اس نے تقریباً 9 سال قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ اپنی بیوی کے ساتھ کوٹری میں مقیم تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، تاہم تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ممکنہ طور پر رشتہ دار یا قریبی افراد ملوث ہو سکتے ہیں، تاہم فی الحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں اور مقتولین کے عزیز و اقارب سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اصل محرکات تک پہنچا جا سکے۔ واقعہ نے مقامی آبادی کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…