کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر اور دیگر حساس سامان برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے دو انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں نے راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں اہم سرکاری و حساس عمارتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں انٹیلیجنس پر مبنی 189 آپریشنز کیے، جن میں 189 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں بادل سنگھ، سورج سنگھ، سراج، ہدایت اللہ، دیدار حسین، صداقت حسین اور دیگر شامل ہیں، جن کا تعلق فتنہ خوارج، الزنبیون اور دیگر کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔
آپریشنز لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جہلم اور بہاولپور میں کیے گئے، آپریشنز کے دوران 2,645 گرام دھماکہ خیز مواد، 16 عدد ڈیٹونیٹرز، 37 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 75 کالعدم تنظیموں کے پمفلٹس، پرائمہ کارڈ، میگزین، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 9 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
اس کے علاوہ، مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اشتراک سے ہفتہ بھر میں 2053 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 82,473 افراد کو چیک کیا گیا، 263 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 226 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 163 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے زور دیا کہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، تاکہ پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اپنے عزم پر قائم ہے کہ کسی بھی قیمت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…