ٹک ٹاکر ’تھل کی شہزادی‘ غیرت کے نام پر قتل

(ایم وائے کے نیوز) نور پور تھل – ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں معروف ٹک ٹاکر اقراء، جو سوشل میڈیا پر ’تھل کی شہزادی‘ کے نام سے مشہور تھیں، کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ ان کے گھر میں پیش آیا، جہاں ان کے قریبی رشتہ دار نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو ان کے کزن نے قتل کیا۔ ملزم اکثر اقراء کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا اور طیش میں آ کر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

اقراء سوشل میڈیا پر ہزاروں فالورز کی حامل تھیں اور مقامی سطح پر ان کی ایک پہچان بن چکی تھی۔ ان کے قتل کے بعد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، اور حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago