پاکستان میں ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی

(ایم وائے کے نیوز) اسلام آباد – پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ یہ اطلاع رویت ہلال کمیٹی کے ذرائع نے دی ہے، جبکہ حتمی اعلان کچھ دیر بعد متوقع ہے۔

آج منگل کے روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اسی دوران ملک بھر کی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے علاقوں میں جمع ہوئیں، تاہم کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے سربراہ مفتی رمضان سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت ختم ہوچکا اور مقررہ وقت کے دوران کسی قسم کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اسی طرح کراچی، سندھ، اور پشاور سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ علامہ حافظ سلفی نے تصدیق کی کہ کراچی اور اطراف میں چاند نہیں دیکھا گیا اور اس بارے میں مرکزی کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یوں فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق، سپارکو اور ماہرین فلکیات کی جانب سے جو تاریخ بتائی گئی تھی، وہ درست ثابت ہوئی، اور عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago