گوجرانوالہ (ایم وائے کے نیوز) – شہر میں دن دہاڑے پیش آنے والی ایک افسوسناک واردات میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو نامعلوم ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ واردات اس وقت ہوئی جب حسن علی کی والدہ بازار جا رہی تھیں۔
حسن علی کے بھائی خرم علی کے مطابق، ان کی والدہ سڑک پر پیدل جا رہی تھیں کہ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو اچانک نمودار ہوئے اور ان کا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی موجود تھی۔ خرم علی کا کہنا تھا کہ واردات انتہائی منظم انداز میں کی گئی، اور ڈاکو چند لمحوں میں موقع سے فرار ہو گئے۔ اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…