رحیم یار خان کے کچے میں پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن، دو مغوی بازیاب، ڈاکو فرار

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی شہریوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ کی پولیس نے کی۔

آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ فورس کا استعمال کیا، جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت ضمیر اور رمضان آرائیں کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر کے کچے کے علاقے میں منتقل کیا تھا۔ اغواء کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب آپریشن پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

6 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago