اسلام آباد ( ایم وائے کے نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے پانی کی دستیابی تو بڑھے گی، لیکن عوام کو سستی بجلی میسر نہیں آئے گی۔ اسلام آباد میں بجلی کے شعبے میں متوقع اصلاحات پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی بجلی مہنگی ہو گی اور اس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت سستی اور دستیاب بجلی کے ذرائع میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ترقیاتی شراکت داروں سے تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے خود کو الگ کر رہی ہے تاکہ نجکاری کے عمل کے دوران صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کے نقصانات کو تین سے چار سال میں ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم گرڈ سے متعلق مکمل اور بروقت معلومات کی عدم دستیابی ایک رکاوٹ ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو بنیادی لوڈ کے لیے کوئلہ اور گیس سے بجلی کی پیداوار بڑھانا ہو گی۔
اویس لغاری نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حکومتی منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس اقدام سے سالانہ ساٹھ ارب روپے کی بچت ممکن ہو گی۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…