شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کی دوسری شادی پر غصے میں آکر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہمزونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنی شوہر پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ گھر پر موجود تھا۔ گولیاں لگنے سے شوہر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی، جبکہ مقتول نے چند روز قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔