فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کہتی ہیں کہ شوبز کی دنیا میں اگر ٹیلنٹ نہ ہو تو خوبصورتی بھی پھر کام نہیں آتی، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جائے گی۔ مزید کرنے کے لیے اسکے پاس کام نہیں ہو گا۔
نیلم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فنکارانہ صلاحیتیں موجود نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ خوبصورتی کو زوال جلدی آجاتا ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ۔ نیلم منیر نے کہا کہ ہمیشہ محنت کے بلبوتے پر کام کیا ہے اسی لیے کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔
نیلم منیر کہتی ہیں کہ مڈلنگ میں کھل کر بڑے پیمانے پر صلاحیتیں سامنے نہیں آتی ہیں ۔ دوسری جانب پاکستانی ہر دل عزیز اداکارہ کہتی ہیں کہ انکی شخصیت ہی ایسی ہے کہ ہر کوئی ان سے پیار کرے۔ یمنی زیدی نے کہا کہ انکی ماں کے پاس بہت سارے لوگ انکا ہاتھ مانگنے آتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں اسی لیے اکثر انکے لیے رشتہ بھی بھیج دیتے ہیں۔