حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھوں میں پھولوں کا ایک گلدستہ تھام رکھا ہے۔ حریم شاہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا شکریہ نسیم شاہ۔ اس پوسٹ میں حریم شاہ نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ انہیں پھولوں کا تحفہ نسیم شاہ نے بھیجا ہے لیکن انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔
Thank you @iNaseemShah pic.twitter.com/unbJPCLkdh
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) December 2, 2023
حریم شاہ کی اس پوسٹ پر نسیم شاہ کے فینز نے شدید تنقید شروع کردی ہے اور حریم شاہ کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے نسیم شاہ سے دور رہو۔
Hamary larky sy door raho
— Ans asghar (@Anas_asghar1) December 2, 2023
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ حریم شاہ کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسڈر ہونا چاہیے۔
PSL ki team ko brand ambassador honi chahiye hareem
— Mehreen chohan (@Mehreenchohan) December 2, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے حریم شاہ اپنی بہت سی پوسٹس میں نسیم شاہ کے ھوالے سے بات کرتی رہی ہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل میچز میں بھی حریم شاہ نے کئی مرتبہ نسیم شاہ سے متعلق پوسٹس کی تھیں۔ البتہ اب صارفین نے ریڈ لائن کھینچتے ہوئے حریم سے کہا ہے کہ نسیم شاہ سے دور رہو۔