ملک بھر میں انتخابی دنگل سجنے والا ہے۔ ایسے میں اکثر لوگ عوام سے ووٹ لے کر انکی خدمت کرنے کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔ پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صندک خٹک نے کرک سے مخصوص نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے آبائی علاقے میں کئی مسائل ہیں، انہوں نے کہا ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، میں ان مسائل کا حل چاہتی تھی۔ لیکن اب ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خود انتخابی میدان میں اتر آئی ہوں۔ صندل خٹک نے کہا کہ اب اپنے علاقے کی بہتری کے لیے میں خود کام کرانا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا انتخابات میں حصہ لے کر جیتنے مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا، انہوں نے کہا گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس کی فراہمی نہیں ہے، صندل خٹک نے کہا ہمارے علاقے میں خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔