علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ، جو اکثر اپنے متنازعہ رویے اور بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، نے اچانک سوشل میڈیا سے خود کو دور کر لیا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کا اکاؤنٹ، جو پہلے بولڈ اور متنازعہ تصاویر سے بھرا ہوا تھا، اب مکمل طور پر خالی ہو چکا ہے۔
اداکارہ نے نہ صرف اپنی تمام پوسٹس حذف کر دی ہیں بلکہ اپنی پروفائل پکچر بھی سیاہ کر دی ہے، جس سے ان کے 4.3 ملین فالوورز کو شدید حیرت ہوئی ہے۔علیزے شاہ کا نام ہمیشہ سے تنازعات میں گھیرا رہا ہے۔ کبھی وہ کسی ہدایتکار سے شوٹنگ کے دوران جھگڑا کرتی ہیں، تو کبھی کسی اداکار کے ساتھ ہاتھا پائی کے معاملے میں ملوث ہوتی ہیں۔ ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے بھی وہ عوام کی شدید تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے علیزے شاہ خبروں میں کچھ زیادہ نظر نہیں آئیں، اور اب ان کے انسٹاگرام سے غائب ہونے پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کا نیا پروجیکٹ کی تشہیر کا طریقہ ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ وہ شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب کسی بھی پوسٹ کی موجودگی نہیں ہے، اور وہ کسی کو بھی فالو نہیں کر رہیں۔
ان کا یہ اچانک اقدام مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے سوالات چھوڑ گیا ہے۔علیزے شاہ کے اس عمل سے یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا یہ واقعی ایک نئے پروجیکٹ کا حصہ ہے یا وہ واقعی شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔ ابھی تک علیزے شاہ کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس سے ان کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں جاننے کا اشتیاق مزید بڑھ گیا ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…