Categories: انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش: حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیپیکا کو بستر پر اور رنویر سنگھ کو اپنی گود میں ایک ننھے مہمان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش: حقیقت کیا ہے؟

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ یہ خبریں اور تصاویر ان کے فینز کے درمیان تجسس اور خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
شادی اور انتظار
دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور سال 2018 میں اپنے ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی۔ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے تک ڈیٹ کرتے رہے۔ شادی کے بعد ان کے مداح اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی خوشخبری کا بے صبری سے انتظار کرتے رہے۔ اب شادی کے چھ سال بعد دیپیکا اور رنویر نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

افواہیں اور حقائق

سیکرین شوٹ

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیپیکا کو بستر پر اور رنویر سنگھ کو اپنی گود میں ایک ننھے مہمان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ تاہم، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ نے اس تصویر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ دیپیکا اور رنویر کے ہاں ابھی تک بچے کی پیدائش نہیں ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، دیپیکا پڈوکون واقعی حاملہ ہیں اور ان کے ہاں ستمبر 2024 میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دیپیکا سروگیسی کی مدد سے بچے کی پیدائش کروا رہی ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
زچگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں

زچگی سے پہلے ہی لوگ اس جوڑے کے بچے کے جنس کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوگی جبکہ ایک نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی
دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنے حمل کو خوب انجوائے کر رہی ہیں اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ مداحوں کو امید ہے کہ جلد ہی یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کا استقبال کرے گا اور خوشی کی یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرے گا
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبریں اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی ہے۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ستمبر 2024 میں متوقع ہے۔ ان افواہوں اور قیاس آرائیوں کے باوجود، مداحوں کی نظریں اس خوشخبری کے انتظار میں ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago