بھارتی سپر سٹار عامر خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کی تقریبات فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئیں، شادی میں بالی ووڈ سٹارز اور قریبی لوگوں نے شرکت کی

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن  میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ  اور سپر سٹار عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تقریبات ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئیں ہیں۔شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ اداکاروں اور  کاروباری شخصیات سمیت کئی  قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے  بھی شرکت کی۔

عامر خان کی بیٹی ارا خان اور انکے شوہر  نوپور شیکھرے کی شادی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر سائن کرتے ہوئے اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات کے لیے داماد عامر خان  نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے۔ بتایا جاتا ہےکہ دلہے کی جانب سے تقریبات میں ڈھول بجانے اور رقص کرنے کی ویڈیوز بھی ساشل میڈیا پر  وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت  یہ قانون ہے کہ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے رجسٹریشن کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ارا خان کے شوہر ان کے اور عامر خان کے فٹنیس ٹرینر رہ چکے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا مالی اعتبار سے وہ اتنے مضبوط نہیں ہیں  جتنی ارا خان ہیں۔ ارا خان عامر خان کی  بڑی اور واحد بیٹی ہیں ۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago