بھارتی فلم سٹارزکرتار پور پہنچ گئے

بھارتی فلم ستاروں نے کرتار پور گوردوارے میں حاضری دی، ماتھا ٹیکا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا

بھارتی فلم ستاروں نے کرتار پور گوردوارے میں حاضری دی، ماتھا ٹیکا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک محض سرحد کا فاصلہ ہے۔ سرحدوں  کے باوجود دونوں ملکوں میں بسنے والے لوگوں  کے دل ملتے ہیں۔ دونوں ممالک کے اکثر رسم ورواج بھی ایک جیسے ہیں اسکی بڑی وجہ 1947 کے بٹوارے سے قبل دونوں ملکوں کا ایک ساتھ رہنا ہے۔

کئی بھارتی ادکاروں نے پاکستان کرتاپور کا رخ کیا اور اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپور آنے والوں میں بھارتی لیجنڈ فنکارہ ڈولی سنگھ، ونے جوشی، ارویندر بھٹی، اداکار سندھیا گپتا، شمی چوہدری، کمل جیت سنگھ اور تیجندر ادا  بھی شامل ہیں۔

بھارتی فنکاروں نے کرتار پور حاضری دی اور اعلی انتظامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی شاعر ادیب گگندیپ کور، پنجابی فلمی اداکار ہپریتی جی اور منپریت کور بھی کرتار پہنچ گئیں ہیں، پنجابی گلوکارجسپریت شرما، بالی ووڈ گلوکار تیجوانی کٹو اور بلبیر کور نے بھی کرتار پور حاضری کو یقینی بنایا۔

سن 1947 میں علیحدگی کے باوجود دونوں ملکوں کے لوگ پڑوس ملک کا دورہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں سکھ قوم کی جزباتی و مذہبی وابستگی ہے۔ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکسان کا رخ کرتے ہیں۔ اب تو پاکستان حکومت کی جانب سے کرتار پور راہداری کی صورت میں  سکھ یاتریوں کے لیے اور بھی آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago