اداکار کی تصویر کا پوسٹر لگاتے ہوئے تین افراد جان کی بازی ہار گئے

اداکار کے 3 مداح ان کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے

کے جی ایف فلم  سے نام کمانے والے اداکار کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے تین افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ اداکار کے 3 مداح ان کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا فلموں کے مشہور اداکار یش کی سالگرہ  پر مشہور اداکار کے تین مداح سالگرہ کا پوسٹر لگانے کھمبے پر چڑھے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار یش نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ہونے  والی تمام تقریبات منسوخ کردیں اور تینوں مداحوں کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔  افسوس کے ساتھ ساتھ اداکار نے تینوں فینز کے اہلخانہ کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے اداکار یش نے کہا کہ آپ جہاں کہیں سے بھی میرے لیے نیک خواہشات بھیجیں گے وہ میرے تک ضرور پہنچیں گی انہوں نے کہا کہ اس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر میرے لیے محبت کا اظہار کرنا کسی کے لیے بھی اچھا نہیں۔انہوں  نے مزید کہا کہ اس واقعہ نے میری سالگرہ کو  میرے لیے افسوسناک دن میں تبدیل کردیا ہے۔ امید ہے کہ  آئیندہ میرے مداح ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے ان کو اور مجھے تکلیف پہنچے کیونکہ مداحوں کی تکلیف میری تکلیف ہے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago