بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر کے گانے جھوم کی بہت بڑی فین ہیں۔
علی ظفر کی آواز کے لیے پسندیدگی کا اظہار شریا گھوشال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کیا اور علی ظفر کے نام ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے علی ظفر کے بارے میں کہا کہ میں ہمیشہ سے علی ظفر اور اُن کے خوبصورت گانے ‘جھوم’ کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ علی ظفر کا گانا جھوم، میرے دل کے بہت قریب ہے اور میں اس سُپر ہٹ گانے کو فلم کراک میں اپنی اور وشال مشرا کی آواز میں سُننے کے لیے انتظار نہیں کرسکتی۔
علی ظفر نے انکی پوسٹ پر اظہار تشکر کا کیا اور کہا کہ
آپ کے مہربان الفاظ کے لیے شکرگزار ہوں، میرے لیے آپ متاثر کن اور مشہور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔علی ظفر نے کہا کہ میں بھی آپ کی اور وشال مشرا کی آواز میں اپنا گانا جھوم سُننے کے لیے انتظار نہیں کرسکتا، مجھے یقین ہے کہ آپ دونوں اس گانے کو بہترین انداز میں گائیں گے۔
دوسری جانب ویشال مشرا نے بھی علی ظفر کے گانے کی بھت تعریف کی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…