’دی سمپسنز‘کی چاہت فتح علی خان سے متعلق پیشگوئی کے چرچے
اسلام آباد: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ مشہور امریکی کارٹون سیریز ‘دی سمپسنز’ نے بے سُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کو پہلے ہی پیشگوئی میں دکھا دیا تھا۔
یاد رہے کہ ‘دی سمپسنز’، جو 1989 سے نشر ہو رہی ہے، اپنی کئی پیشگوئیوں کے درست ثابت ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کارٹون نے ماضی میں کئی واقعات کو درست طور پر پیشگوئی کیا ہے۔
عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ‘دی سمپسنز’ کی ایک قسط کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک کردار چاہت فتح علی خان سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔ تصویر میں موجود کارٹون کردار کی حلیہ بالکل چاہت فتح علی خان جیسا ہے، اور اس کے ساتھ کارٹون کریکٹر ‘میگی’ بھی موجود ہے جسے وائرل گانے ‘بدوبدی’ کی ماڈل وجدان راؤ کہا جا رہا ہے۔
اداکار عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی ایک بار پھر درست ثابت ہوئی ہے، جیسے ماضی میں ہوتی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمپسنز نے پہلے ہی اپنی قسط میں پیشگوئی کر دی تھی کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب مسلط ہوگا۔
عمران عباس کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور پوچھا ہے کہ کیا یہ عذاب صرف ہم پر ہی نازل ہونا تھا؟
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…