ابرار الحق ہنی سنگھ کو عورت کیوں سمجھتے رہے؟
لاہور:پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ایک پوڈکاسٹ میں ہندوستانی ریپر ہنی سنگھ کے ان کے ساتھ پہلی بار رابطہ کرنے کے دوران ہونے والی دلچسپ غلط فہمی کا انکشاف کیا ہے۔
ابرار الحق نے حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انھوں نے ہنی سنگھ سے رابطے کا مزاحیہ اور دلچسپ واقعہ بیان کیا۔
گلوکار نے بتایا کہ ان کے منیجر نے ایک بار انھیں کہا کہ ہنی نام کی ایک ’’عورت‘‘ ان کے ساتھ گانا گانا چاہتی ہے۔
ابرار الحق نے ہنی کو عورت سمجھ کر اس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن پھر ان کے منیجر کی طرف سے ہنی سنگھ نے دوبارہ رابطہ کیا۔
ابرار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ بعد میں انھیں پتہ چلا کہ وہ جس ’’ہنی‘‘ کو عورت سمجھ رہے تھے وہ کوئی اور نہیں، بلکہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ ہیں۔
غلط فہمی دور ہونے کے بعد ابرار الحق نے ہنی سنگھ سے بات کی اور بعد میں دونوں نے مل کر ایک نیا ٹریک بھی تیار کیا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…