پنجاب بھر میں فحاشی اور عریانی کے خلاف تھیٹرز پر کریک ڈاؤن
پنجاب بھر میں فحاشی اور عریانی کے خلاف تھیٹرز پر کریک ڈاؤن
لاہور: پنجاب آرٹس کونسل، محکمہ اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کی نگرانی میں صوبے بھر کے تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
اس آپریشن میں بہاولپور کا راوی تھیٹر، رحیم یار خان کا نور تھیٹر، لاہور کے ستارہ اور تماثیل تھیٹر، اور فیصل آباد کے نور محل اور سبینہ تھیٹر شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق، ذو معنی اور نازیبا جملے بولنے والے فنکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ فحش رقص کرنے والی ڈانسرز کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھیجے جا چکے ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کا کہنا ہے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بغیر کسی تفریق کے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…