احسن خان کا ٹیٹو،روحانیت یا فیشن؟ پوشیدہ راز فاش
احسن خان کا ٹیٹو،روحانیت یا فیشن؟ پوشیدہ راز فاش
پاکستان کے معروف اداکار اور ٹیلی ویژن ہوسٹ احسن خان نے حال ہی میں اپنی گردن پر بنوائے گئے ٹیٹو کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ احسن خان کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی لاجواب اداکاری اور منفرد کرداروں کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
احسن خان، جنہوں نے "میرے ہمنشین”، "سکون”، اور "اڈاری” جیسے ڈراموں میں اپنے کرداروں کو امر کر دیا، حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس دوران انہوں نے اپنی گردن پر موجود ٹیٹو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس ٹیٹو کا تعلق روحانیت سے ہے۔
پروگرام میں جب احسن خان سے ان کے ٹیٹو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ "میں نے یہ ٹیٹو روحانی مقاصد کے تحت بنوایا ہے، اور یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔” تاہم، انہوں نے اس ٹیٹو کے مخصوص مطلب کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس ٹیٹو کا مطلب نہیں بتانا چاہتا، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اس کا تعلق روحانیت سے ہے۔”
احسن خان کی اس گفتگو نے ان کے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے ٹیٹو کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ان کی اس انکشاف کے بعد، شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں میں بھی یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ آخر اس ٹیٹو کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…