بچپن میں کچن کی برتن دھوئے،ماریں بھی کھائیں:نامورگلوکار
بچپن میں کچن کی برتن دھوئے،ماریں بھی کھائیں:نامورگلوکار
لاہور: پاکستان کے مشہور گلوکار احمد جہانزیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے بچپن اور موسیقی کے کیریئر کے آغاز سے متعلق دلچسپ معلومات شیئر کیں۔
احمد جہانزیب نے بتایا کہ انہوں نے محض 8 سال کی عمر میں اپنا پہلا البم ریلیز کیا تھا
اور اس کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے۔احمد نے کہا کہ بچپن میں وہ اکثر کچن کے برتن بجاتے تھے اور گانے بھی گاتے تھے۔ سکول میں ہمیشہ انہیں ترانے گانے کے لیے منتخب کیا جاتا تھا، جسے دیکھ کر والدین
نے محسوس کیا کہ ان کا رجحان موسیقی کی طرف ہے۔گلوکار نے یہ بھی ذکر کیا کہ انہوں نے والدین کی جھگڑوں کو بھی دیکھا، خاص طور پر جب والدہ ان کے والد سے یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ ان کے بیٹے کو گلوکار کیوں بنا رہے
ہیں۔ احمد نے اپنے والد کے اس معاملے میں مکمل سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے نہ صرف مالی مدد فراہم کی بلکہ انہیں اس راستے پر آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔احمد نے بتایا کہ بچپن میں وہ کافی بگڑے ہوئے تھے
اور اکثر اپنے والدین کی باتوں کے خلاف جایا کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مار بھی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ والد نے ان کی سپورٹ کی اور ان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پیسے لگائے، جس کی بدولت ان کا پہلا البم ریلیز ہوا۔
سوات(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دریائے سوات میں اچانک آنے والے ہولناک ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو بالآخر لاہور ہائیکورٹ…
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…
بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…