عاصم محمود کا دلچسپ واقعہ، لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ملے
پاکستانی اداکار عاصم محمود نے اپنے کالج کے دنوں کا ایک دل چسپ واقعہ بیان کیا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ جب وہ سیالکوٹ میں پڑھ رہے تھے تو سردیوں میں اسکول کے طلباء کو نیلے سویٹر پہننے کی اجازت تھی۔
ایک سال، سخت سردی کی وجہ سے، اسکول نے طلباء کو نیلے رنگ کا کوئی بھی گرم لباس پہننے کی اجازت دی۔ اس دوران، عاصم نے لنڈا بازار سے ایک نیلے رنگ کی جیکٹ خریدی، جسے انہوں نے خود دھویا اور استری بھی کیا۔
عاصم نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے جیکٹ کی ایک اندر والی جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہاں انہیں 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا۔ یہ ان کے لیے ایک حیرت انگیز خوشی کا لمحہ تھا جو وہ آج تک نہیں بھولے ہیں۔
انہوں نے اس واقعے کو اپنی محنت اور نصیب کا حصہ قرار دیا اور اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تاہم، جب یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ان پر تنقید بھی کی جانے لگی۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 100 پاؤنڈ کا نوٹ موجود ہی نہیں ہوتا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…