کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی پاکستانی اداکارہ حمیرہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس نے واقعے کو مزید پراسرار اور سنجیدہ رخ دے دیا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرہ اصغر کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی، جبکہ لاش ڈی کمپوز ہو کر آخری اسٹیج پر پہنچ چکی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرحومہ کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں، تاہم نچلے جسم کا گوشت مکمل طور پر گل چکا تھا اور لاش میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ طبی ماہرین نے حمیرہ کے بال اور قمیض کے ٹکڑے کیمیکل معائنے کے لیے بھیجے ہیں تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاش کی حالت کے باعث جسمانی زیادتی کا پتہ چلانا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ 8 جولائی کو کرائے کی عدم ادائیگی پر عدالتی بیلف کی کارروائی کے دوران، فلیٹ کا دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق حمیرہ اصغر نے یہ فلیٹ 2018 میں کرائے پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں، جس پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کا موبائل فون اکتوبر 2024 میں آخری مرتبہ استعمال ہوا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی وہ 9 ماہ سے غیر فعال تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فارنزک رپورٹس کے مکمل ہونے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا تعین ممکن ہو سکے گا۔
کالم: کیا پاکستان جاپان بن سکتا ہے؟ بقلم: کاشف شہزاد جاپان، وہ قوم جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میں خواتین میں سروائیکل کینسر کی تیزی…
بیجنگ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — دنیا کا سب سے تیز رفتار زمینی سفر اب ممکن ہونے جا…
(اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک اور پراسرار موت کی تفتیش میں نیا موڑ…