خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

میرپورخاص ( ایم وائے کے نیوز)  میر پور خاص میں ایک 25 سالہ خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضلع کونسل عمرکوٹ کے رکن عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کر لیا ہے اور عدالت نے اسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کے ساتھ مکیش نامی دوسرا شخص بھی شامل ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ فی الوقت متاثرہ خاتون اور ملزم کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے جس کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ تاہم کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ پولیس مقدمے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی اور اسے فون پر کیس واپس لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

دوسری طرف گرفتار ملزم عبدالحکیم آریسر کا مؤقف ہے کہ اسے ضلع کونسل کا رکن ہونے کی وجہ سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago