لاہور (ایم وائے کے نیوز) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے اپنی منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک دلگیر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور میرب اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے مخاطب ہو کر لکھا کہ:
“ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کا حق ہے۔”
عاصم نے مزید وضاحت کی کہ انہوں نے اور میرب نے باہمی رضامندی اور بھرپور سوچ و بچار کے بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا:
“اگرچہ ہم نے کئی خوبصورت لمحے اکٹھے گزارے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کریں گے۔”
عاصم اظہر نے اپنے چاہنے والوں سے گزارش کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ یاد رہے کہ عاصم اور میرب کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی اور دونوں کو ایک خوشگوار جوڑی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ قبل ازیں، عاصم اظہر کی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی اور پھر علیحدگی بھی خبروں کی زینت بن چکی ہے، جس کے بعد ان کی نجی زندگی سوشل میڈیا پر اکثر زیر بحث رہی ہے۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ…
اسلام آباد ( ایم وائے کے نیوز ٹی وی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس میں…
پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیاں اب ناقدین کو بھی اعتراف پر مجبور کر رہی ہیں۔ بھارت…
اسلام آباد( ایم وائے کے نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں غیرمعمولی…
دبئی (ایم وائے کے نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے پلیئرز کی تازہ…
ریاض (ایم وائے کے نیوز) سعودی شاہی خاندان کے بزرگ رکن، شہزادہ فیصل بن ترکی بن سعود الکبیر آل سعود…