بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف، عالمی طاقتوں کی حمایت کا تذکرہ

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیاں اب ناقدین کو بھی اعتراف پر مجبور کر رہی ہیں۔ بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کھلے الفاظ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی، عسکری قوت اور جغرافیائی اہمیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی حکمرانی بہتر کر لے تو ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صحافی جیکسن ہینکل نے ایک اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے مبینہ طور پر پاکستان کو برکس (BRICS) کا مستقل رکن بننے کی پیشکش کر دی ہے۔ اس دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے پراوین ساہنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا، جس میں کہا:

’’جیسا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں، پاکستان کو تینوں بڑی عالمی طاقتوں — چین، امریکہ اور روس — کی حمایت حاصل ہے۔‘‘

پراوین ساہنی نے مزید کہا:

’’اگر پاکستان اپنی گورننس کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، کیونکہ پاکستان کے پاس مضبوط عسکری قوت، بہترین جغرافیہ اور مہمان نوازی جیسی عالمی سطح پر مؤثر سافٹ پاور موجود ہے۔‘‘

یہ بیان پاکستان کی حالیہ بین الاقوامی سفارتی کوششوں کی کامیابیوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی فورمز پر پاکستان کا کردار مزید فعال اور متحرک ہوتا جا رہا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

19 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

20 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

20 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago