Categories: انٹرٹینمنٹ

’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار

مرکزی ولن کے لیے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے کسی بڑے اداکار کو لینے پر غور کیا جا رہا ہے

’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار

فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے کسی بڑے اداکار کو لینے پر غور کیا جا رہا ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم "دھوم 4” کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک نیا اور دلچسپ کردار ادا کریں گے۔

فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں "رامائن” اور "لو اینڈ وار” کو مکمل کریں گے۔ "دھوم 4” اس وقت پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔

رنبیر کپور اس فلم میں ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، پروڈکشن ٹیم ان کے لیے مختلف لک پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ اس ایکشن سے بھرپور فلم میں مکمل طور پر فٹ نظر آئیں۔

فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے کسی بڑے اداکار کو کاسٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے، جس سے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ چکی ہے۔

رنبیر کپور اس وقت نیتیش تیواری کی "رامائن” میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ سائی پلوی اور یَش بھی شامل ہیں۔ یہ فلم دیوالی 2025 میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ، وہ سنجے لیلا بھنسالی کی "لو اینڈ وار” کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکّی کوشل بھی ہیں۔ یہ فلم مارچ 2026 میں ریلیز ہوگی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 مہینہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

4 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

4 مہینے ago