لاہور (ایم وائے کے نیوز) – شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سکول کے زمانے میں خود پر ہونے والی ہراسگی کے تلخ تجربات پر روشنی ڈالی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی ان ہی رویوں کا سامنا کرنا پڑا جن کا عکس اُن کے ڈرامہ سیریل "پرورش” میں اُن کے کردار آنیا کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔
نورے ذیشان نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں کچھ لڑکیاں جان بوجھ کر ان کے سفید جوتوں پر پاؤں رکھ دیتی تھیں تاکہ وہ گندے ہو جائیں اور انہیں سزا ملے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض اوقات ان کے یونیفارم پر سیاہی پھینکی جاتی تھی، اور ایک بار ایک لڑکے نے اتنا زور سے دھکا دیا کہ وہ زمین پر گر گئیں اور ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔
اداکارہ نے اس موقع پر جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اس قدر خوفزدہ ہو گئی تھیں کہ کسی کو بھی یہ سب کچھ بتانے کی ہمت نہ کر سکیں۔ ان کے مطابق، اپنے والدین یا کسی قریبی شخص کو یہ سب بتانا ہمیشہ ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے کیونکہ انسان ان کے ردِعمل سے ڈرتا ہے اور کئی بار یہ سوچ کر خاموش رہتا ہے کہ شاید کوئی سمجھے گا ہی نہیں۔
پاکستان کے توانائی بحران کے مستقل حل کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے، تھر کے قیمتی کوئلے…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کے اغواء اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے…
لاہور میں کسٹمز حکام اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف…
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت…
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بھارتی شوبز انڈسٹری کا سب سے متنازع اور مقبول ریئلٹی شو "بگ…