Categories: انٹرٹینمنٹ

اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں. مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے. راکھی ساونت

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش وجہ سے خبروں میں ہیں، چند روز قبل مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت سے نکاح کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر راکھی نے ابتدا میں مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کی خواہشمند ہیں اور مفتی قوی سے شاعری سننے کی فرمائش بھی کی۔ تاہم، اب راکھی نے اپنے موقف میں واضح تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو میں راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے!

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہیں، لیکن بھارت میں انہیں سچا پیار نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں، لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ میں ابھی تک انتظار میں ہوں کہ کوئی مجھے سچی محبت دے!”

راکھی ساونت نے پاکستان آنے کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان جا سکتے ہیں، تو وہ کیوں نہیں جا سکتیں۔ اسی دوران انہوں نے مشہور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔”

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago