کراچی (ویب ڈیسک) — معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی نے بالآخر گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے انہوں نے اس نازک وقت میں اپنے دل کی کیفیت کا اظہار کیا۔
میرب علی نے لکھا:
’’اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے، اور یہی میرے لیے کافی ہے۔‘‘
ان کا یہ مختصر مگر گہرا پیغام ان لوگوں کے لیے تھا جو ان کی خاموشی پر سوال اٹھا رہے تھے۔ ان کے الفاظ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس مرحلے کو صبر و سکون سے گزار رہی ہیں، اور روحانی تسلی تلاش کر رہی ہیں۔اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور میرب اب زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں.
میرب کی انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل ملا جلا رہا۔ کچھ نے اسے ’’محض ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش‘‘ قرار دیا۔ جب کہ بیشتر صارفین نے اداکارہ کو سراہا اور کہا کہ ’’خاموشی کے بعد ایسا جملہ بہت کچھ کہہ گیا۔‘‘ میرب نے پھولوں کی تصویر بھی شیئر کی جس پر ایک حوصلہ افزا پیغام درج تھا، جو بظاہر ان کے قریبی دوست یا مداح کی جانب سے بھیجا گیا ہو۔
یاد رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کے درمیان 2021 میں منگنی ہوئی تھی، اور دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہی۔ دونوں نے مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کی اور ان کے مداح ان کی شادی کی خبروں کے منتظر تھے۔ تاہم رواں مہینے اچانک علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اب جبکہ دونوں کی راہیں جدا ہو چکی ہیں، میرب کا جذباتی ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ تعلق کے اختتام کا وقت ان کے لیے بھی آسان نہیں رہا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…