سکرین شاٹ
1990 کی دہائی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی، جنہوں نے فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں شاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی، نے اچانک سنیاس لینے کا اعلان کر دیا۔
ممتا کلکرنی نے اپنے کیریئر کے دوران شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ 2000 کی دہائی کے آغاز میں وہ بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر بیرون ملک چلی گئی تھیں۔
دسمبر 2024 میں، 25 سال کے طویل وقفے کے بعد، ممتا کلکرنی بھارت واپس آئیں، جس پر ان کے مداحوں کو امید تھی کہ وہ دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔
تاہم، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ نے کمبھ میلے کے دوران سنیاس لینے کا اعلان کیا اور اس کی تمام رسومات ادا کی جا چکی ہیں۔
ممتا کلکرنی نے اپنا نام تبدیل کر کے ’شری یامائی ممتا نند گری‘ رکھ لیا ہے۔ سنیاس کے بعد وہ ایک مقامی مندر میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…